پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں ایک زبردست گیس دھماکے میں کم از کم چھ مزدور ہلاک ہو گئے۔ میڈیا کو یہ معلومات دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ تقریباً 7 گھنٹے کی کوشش کے بعد تمام مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
Published: undefined
حکام نے بتایا کہ ہفتہ کو ضلع میں شاہراگ کوئلہ کان کے اندر چھ مزدور کام کر رہے تھے کہ کان میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کی وجہ سے اس کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، جس میں چھ مزدوروں کی موت ہو گئی۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ دھماکے کی آواز دور تک سنائی دئی۔
Published: undefined
حکام نے بتایا کہ کان کے اندر تقریباً 1500 فٹ گہرائی میں گیس کے زبردست دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس سے کان کا داخلی دروازہ بند ہو گیا۔ سنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں، مزدور کان کے اندر پھنس گئے اور دم گھٹنے اور جھلسنے سے ان مزدوروں کی موت ہوگئی۔
Published: undefined
مقامی میڈیا نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد سماجی کارکن اور علاقے کے امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کر دی۔ سات گھنٹے کے آپریشن کے بعد مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ مزدوروں کی موت کی خبر سنتے ہی ان کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز