پاکستان

گولی لگنے کے باوجود عمران خان کھڑے ہو گئے، مسکراتے ہوئے مجمع کا استقبال کیا

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فائرنگ سے عمران خان سمیت 5 افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی کل تعداد 14 ہے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس IANS_ARCH

اسلام آباد: گوجرانوالہ میں جمعرات کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت کو لے جا رہے کنٹینر پر ایک شخص کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجہ میں پارٹی کے صدر عمران خان زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم زخمی ہونے کے باوجود اپنے دونوں پیروں پر کھڑے ہو گئے اور مسکراہٹ کے ساتھ مجمع کا استقبال کیا۔ ’سماء ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محافظ اور دیگر حامیوں نے انہیں سہارا دیا اور اللہ والا چوک کے قریب کنٹینر سے نیچے اتارا تاہم بعد میں انہوں نے خود کو سنبھالا اور دونوں پیروں پر کھڑے ہو گئے۔

Published: undefined

ہجوم کے ایک رکن کی طرف سے ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ ایک چھوٹی گاڑی میں لاہور کے اسپتال لے جاتے وقت عمران خان اپنی دونوں ٹانگوں پر کھڑے ہیں۔ سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے فوراً بعد عمران خان کنٹینر کے دروازے پر کھڑے ہو گئے اور ہوا میں مکا اچھال کر جراْت کا مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد عمران خان کو گاڑی میں احتیاط سے بٹھایا گیا، جو کنٹینر کے قریب موجود تھی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ حملے میں عمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں۔ بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں فائرنگ سے عمران خان سمیت 5 افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی کل تعداد 14 ہے۔ حکام کی جانب سے اب تک ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined