اسلام آباد: پاکستان میں اس سال ابھی تک ڈینگی میں 44 ہزار سے زیادہ لوگ مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے 66 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس سے پہلے سال 2011 میں پاکستان میں ڈینگی کے 27 ہزار معاملے ریکارڈ کیے گئے تھے لیکن اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 370 تھی جو حالیہ تعداد سے تقریباً چھ گنا زیادہ تھی۔
Published: 06 Nov 2019, 12:44 PM IST
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آٖف ہیلتھ کے امراض کی نگرانی کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر رانا صفدر نے روزنامہ ڈان کو ایک اطلاع میں بتایا کہ اس سال دنیا بھر میں ڈینگی کے معاملوں کی بے حد تشویش ناک تعداد درج ہوئی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان میں دیگر ملکوں کے مقابلے بہت زیادہ بہتری ہوئی ہے۔
Published: 06 Nov 2019, 12:44 PM IST
ڈاکٹر صفدر نے بتایا کہ اس سال ڈینگی کی زد میں 44 ہزار افراد آئے ہیں اور اس بیماری سے اب تک 66 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں ڈینگی مچھر کے پیدا ہونے کا موسم تقریباً ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا واحد شہر ہے جہاں سندھ سے نہ صرف 94 فیصد معاملے سامنے آئے ہیں بلکہ رواں مالی سال کے آخر تک ڈینگی کے معاملوں کا تسلسل برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔
Published: 06 Nov 2019, 12:44 PM IST
حالیہ سال میں مہیا اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ڈینگی کے کل اب تک 44415 معاملے سامنے آچکے ہیں۔ اس میں اسلام آباد سے 12433 معاملے، سندھ سے 10142، پنجاب سے 9260، خیبر پختونخوا سے 7346 اور بلوچستان سے 3051 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ 3383 معاملے دیگر علاقوں سے آئے ہیں۔ سندھ میں ڈینگی سے کم از کم 26افراد کی موت ہوئی ہے، اسلام آباد میں 22، پنجاب میں 14، بلوچستان میں تین اور ایک دیگر علاقے میں یہ اموات ہوئی ہیں۔
Published: 06 Nov 2019, 12:44 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Nov 2019, 12:44 PM IST