اسلام آباد: پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جمعرات کو کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومت کے خلاف لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا فیصلہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سوری نے تحریک عدم اعتماد کو آئین کے آرٹیکل 5 کے خلاف قرار دیتے ہوئے اتوار کو مسترد کر دیا تھا۔
Published: undefined
قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق معاملے کی سنوائی مسلسل پانچ دنوں سے چیف جسٹس بندیاں کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس جمال خان منڈوخیل پر مشتمل پانچ رکنی بنچ کر رہی ہے۔
Published: undefined
ملک کے آئینی بحران کے کے سلسلے میں کئے جا رہے دعوؤں کے درمیان چیف جسٹس بندیال نے کہا ’’جب سب کچھ آئین کے مطابق ہو رہا ہے تو پھر ملک میں آئینی بحران کیسے ہوا؟ پاکستان میں کوئی آئینی بحران نہیں ہے‘‘۔
Published: undefined
دریں اثناء سپریم کورٹ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے احکامات کی قانونی جوازیت اوران کے اثرات اور وزیراعظم اور صدر کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات اور صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کئے جانے سے متعلق الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خطوط کی سماعت کر رہا ہے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے تین ماہ کے اندر منگل کو مختلف مشکلات کے پیش نظر انتخابات کرانے سے عاجزی کا اظہار کیا تھا۔ کمیشن نے تاہم بعد میں واضح کیا کہ اس کی جانب سے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم یہ بھی نہیں کہا جا رہا کہ کمیشن ملک میں تین ماہ میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined