پاکستان

پاکستان میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم، دو فوجی ہلاک

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیکورٹی فورسز صوبے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف گشت کر رہی تھی، اسی دوران دہشت گردوں نے جوانوں پر فائرنگ کر دی۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستان سیکورٹی فورس، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پاکستان سیکورٹی فورس، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک تصادم میں ایک فوجی افسر سمیت دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع پیر کو ایک فوجی بیان میں دی گئی۔ فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب سیکورٹی فورسز صوبے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف گشت کر رہی تھی، اسی دوران دہشت گردوں نے جوانوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ میں ایک فوجی افسر سمیت دو جوانوں کی موت اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔

Published: undefined

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کرنے کے علاوہ علاقے میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے میں ملوث تھے۔ بیان کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے جنوبی ایشیا ئی ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے خفیہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل اتوار کی رات آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ گولی باری میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined