پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر اور اب سیاستداں عمران خان کی دو سابقہ بیویوں یعنی جمائما گولڈ اسمتھ اور ریحام خان کے درمیان تنازعہ کی بات سامنے آ رہی ہے۔ تنازعہ کا سبب ریحام خان کی وہ کتاب ہے جو ابھی ریلیز بھی نہیں ہوئی ہے۔ عمران خان کی پہلی بیوی جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’مجھے خبر ملی ہے کہ ریحام خان کی کتاب انتہائی ہتک آمیز ہے اور کسی بھی طرح برطانیہ میں اشاعت کے قابل نہیں۔ لیکن اگر وہ برطانیہ میں شائع ہوتی ہے تو میں اپنے 16 سالہ بیٹے کی جانب سے اس کی نجی زندگی میں بے جا مداخلت اور بے بنیاد صیہونی لابی کے سازشی نظریے سے متعلق عدالت جاؤں گی۔‘‘
Published: undefined
’پاکستان تحریک انصاف‘ پارٹی کے سربراہ عمران خان کی دوسری بیوی ریحام خان کی جلد ریلیز ہونے والی کتاب پر تنازعہ دراصل 2 جون سے ہی شروع ہو گیا تھا جب پاکستانی اداکارہ حمزہ عباسی نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا تھا کہ انھیں مجوزہ کتاب کا مسودہ مل گیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس کتاب کی اشاعت اس وقت کرنے کا مقصد آئندہ انتخابات کے نتائج کو متاثر کرنا ہے۔ اَب جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانیہ میں کتاب کی اشاعت ہونے پر ہتک عزتی کا دعویٰ کرنے کی بات اس لیے کہی ہے کیونکہ انھیں کسی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کتاب میں ان کے بیٹے کا بھی تذکرہ ہے۔
ریحام خان نے چونکہ اس سال فروری میں ایک نیوز ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ وہ لندن اسی لیے گئی ہیں تاکہ کتاب کی رونمائی کر سکیں، اس لیے جمائما گولڈ اسمتھ کا پریشان ہونا لازمی ہے۔ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بیٹے سے متعلق کوئی تنازعہ کھڑا ہو۔ جمائما کے ٹوئٹ کو ریحام خان کس نظر سے دیکھتی ہیں، یہ تو وہی بہتر بتا سکتی ہیں، لیکن اس کتاب نے ریلیز سے پہلے ہی پاکستان میں ایک بھونچال سا مچا رکھا ہے۔ ریحام خان کا اس کتاب سے متعلق کہنا ہے کہ اس میں وہ عمران خان کے بارے میں اپنے مشاہدات کو سامنے لائیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز