اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے چین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ داسو بس حادثے کے معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور پاکستان کے لئے چینی شہریوں، کارکنوں، پروجیکٹوں اور چینی اداروں کی حفاظت اہم ہے۔ پاکستان ریڈیو نے خبر دی ہے کہ عمران خان نے اس معاملے میں چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ داسو بس حادثے معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور چینی شہریوں، کارکنوں، پروجیکٹوں اور چینی اداروں کی حفاظت پاکستان کے لئے اہم ہے۔
Published: undefined
پاکستانی ریڈیو نے بتایا کہ ’’عمران خان نے لی کی چیانگ کو یقین دلایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے چینی شہریوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی‘‘۔ واضح رہے کہ داسو بس حادثے میں نو چینی اور چار پاکستانی شہری اس وقت ہلاک ہوگئے جب وہ لوگ بدھ کے روز ایک بس میں 4300 میگا واٹ کی صلاحیت والے ایک پن بجلی پروجیکٹ کے کام کے سلسلے میں جا رہے تھے اور بس بالائی کوہستان علاقہ میں ایک دھماکے کے بعد گہری کھائی میں گر گئی تھی۔ اس میں چین کے نو اور پاکستان کے چار افراد کی موت اور 28 دیگر زخمی ہوئے۔
Published: undefined
اس واقعے کے بارے میں پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے، گیس کا اخراج ہونے کے سبب یہ دھماکہ ہوا تھا اور اس کے بعد بس گہری کھائی میں گر گئی۔ لیکن چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجن نے اسے بم دھماکے کا واقعہ قرار دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined