اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور ملک کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر ان کے حقیقی مارچ کے دوران قاتلانہ حملہ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ لانگ مارچ کے کنٹینر پر کئے گئے اس حملہ میں عمران خان سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق موقع پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔
Published: undefined
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حقیقی مارچ وزیر آباد میں داخل ہو رہا تھا۔ فائرنگ کے بعد مارچ میں بھگدڑ مچ گئی۔ کنٹینر پر موجود پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت ہر کوئی گھبرا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق، فائرنگ کے وقت قافلہ ظفرعلی خان چوک کے قریب پہنچ چکا تھا۔
Published: undefined
حقیقی مارچ کے دوران جیسے ہی فائرنگ شروع ہوئی سیکورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے لیا اور بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کر دی، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بائیں ٹانگ میں گولی لگی ہے، جب کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔
Published: undefined
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل جاوید کو گولی لگی ہے اور احمد چٹھہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ فائرنگ سے مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ عمران خان کی بائیں ٹانگ میں 3 گولیاں لگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے برسٹ مارا پھر ایک گولی چلائی۔ حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined