کراچی: پاکستان اسٹاک اکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے ممیں ایک پولیس جوان سمیت 7 لوگ مارے گئے۔ فورسیز نے بھی جوابی کارروائی میں چار حملہ آور دہشت گردوں کو مار ڈالا۔ پولیس کے مطابق آج بروز پیر مقامی وقت کے مطابق صبح کوئی 10 بجے چار دہشت گردوں نے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم پھینکنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور جوابی کارروائی شروع کردی تھی۔ یہ اطلاع جیو نیوز نے دی ہے۔
Published: 29 Jun 2020, 1:11 PM IST
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں دو عام شہری ہلاک ہوئے جب کہ ایک پولیس سب انسپکٹر سمیت اسٹاک ایکسچینج کے 4 سیکیورٹی گارڈ بھی مارے گئے۔ پولیس جوان سمیت سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گرد جدید اسلحہ سے لیس تھے اور ان کے پاس بارودی مواد سے بھری جیکٹیں بھی موجود تھیں۔ کراچی پولیس کے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن اور رینجرز حکام نے تصدیق کی ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ کرنے والے چار حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ اس واقعے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
Published: 29 Jun 2020, 1:11 PM IST
نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والے ویڈیوز میں اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کے باہر فائرنگ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں جبکہ پولیس نفری اور فلاحی اداروں کی گاڑیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں تقریباً دو ہزار کے قریب افراد موجود ہوتے ہیں۔ اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کے قریب ہی پولیس ہیڈکوارٹرز کی عمارت بھی ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کو سیکورٹی فراہم کرنا سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نے کراچی سٹاک ایکسچینج میں فائرنگ اور دستی بم حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
Published: 29 Jun 2020, 1:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Jun 2020, 1:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز