شہبازشریف پاکستان کے وزیر اعظم تو بن گئے لیکن ان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اس اتحاد کو چلانا ہے اور اس اتحاد کو چلانےکے لئے ان کے سب سے بڑا مسئلہ جو درپیش ہے وہ اپنی کابینہ بنانے کا ہے۔ اطلاعات تھیں کہ کل رات شہباز شریف اپنی کابینہ کا اعلان کر دیں گے لیکن یہ اعلان کل نہیں ہوا اور یہ آج متوقع ہے۔
Published: undefined
مسٹر شریف نئی کابینہ کے اعلان سے پہلے پاکستان پیپلس پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری،آصف علی زرداری، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،متحد قومی موومنٹ - پی کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کابینہ میں سبھی اپوزیشن پارٹیوں کو نمائندگی ملنے کی امید ہے۔ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا کام کاج مل سکتا ہے،جبکہ مریم اورنگ زیب ملک کی اگلے وزیر اطلاعات بننے کا امکان ہے۔
Published: undefined
مسٹر بلاول بھٹو کو وزارت خارجہ کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے اور سینیٹ میں ایوان کے لیڈر کےلئے مسٹر اعظم نظیر ترار کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔
Published: undefined
نیوز انٹرنیشنل نے ڈیلی جنگ کے حوالے سے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ- نواز کے خواجہ آصف ،سعد رفیق ،خرم دستگیر،احسان اقبال،مریم اورنگ زیب،شائستہ پرویز ملک (پی ایم ایل -این )اور مرتضیٰ جاوید کو بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
Published: undefined
آزاد امیدوار محسن ڈاور اور اسلم بھوتانی اورپاکستان مسلم لیگ (کیو)کے طارق بشیر چیمہ کو بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کی امید ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined