پاکستان کے سب سے کمر عمر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم (عمران خان) کے دورہ روس کی حمایت کرتا ہوں۔ انہیں نہیں معلوم تھا کہ ماسکو پہنچتے ہی ان کا میزبان ملک، یوکرین پر حملہ کر دے گا۔ پاکستان کو اس طرح کے بے گناہ اقدام کی سزا دینا انتہائی غیر منصفانہ اقدام ہوگا۔
Published: undefined
ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا تھا ، میں ان کے دورہ روس کا دفاع کرتا ہوں اور دورہ روس پر پاکستان کو قصور وار ٹھہرانا درست نہیں ہے۔
Published: undefined
’’ہم کسی جارح کی طرف داری نہیں کرنا چاہتے ہیں اور کسی تنازع کاحصہ نہیں بننا چاہتے۔ ہم جنگ دیکھ دیکھ کر تھک چکے ہیں۔ ہمیں افغانستان میں جاری بحران پر تشویش ہے اور پاکستان فلسطینیوں کی بھی حمایت کرتا ہے۔‘‘ وزیر خارجہ نے کہا کہ تنازعات کی وجہ سے انسانی بحران جنم لے رہے ہیں اور غذائی قلت کا سامنا ہے، اس حوالے سے قائدانہ کردار کے لیے ہم اقوام متحدہ کی طرف دیکھتے ہیں۔
Published: undefined
یوکرین کے لوگ وہاں جاری تنازع کی وجہ سے بھوک کا شکار ہو رہے ہیں۔ افغانستان کی 95 فیصد آبادی تنازع کی وجہ سے براہ راست خطرے میں ہے۔ مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ دائمی تنازع کی وجہ سے مسلسل قید ہیں اور بھوک سمیت وحشیانہ سلوک کا شکار ہیں۔
Published: undefined
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کے بنیادی مقاصد میں تنازعات کا حل، جنگ کا خاتمہ، امن قائم کرنا، بھوک، غربت اور پسماندگی کے خلاف جنگ کرنا شامل تھے۔ اقوام متحدہ اسی مقصد کے لیے وجود میں آئی تھی لیکن اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے تحت 76 سال قبل تشکیل دیا گیا ورلڈ آرڈر متزلزل ہو رہا ہے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined