پاکستان

پاکستان: کوئٹہ میں فوجی ٹرک کو نشانہ بنا کر خود کش حملہ، 2 افراد ہلاک، دو درجن سے زائد زخمی

پولیس کے مطابق بلیلی علاقے میں ہوئے اس دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا گیا اور قریب سے گزر رہی ایک گاڑی بھی اس کی زد میں آ گئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایک پولیس ٹرک کو نشانہ بنا کر کیے گئے خودکش بم دھماکہ میں کم از کم دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 20 پولیس اہلکاروں سمیت دو درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل غلام ازفر مہسر نے بتایا ہے کہ مہلوکین میں ایک بچہ اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق بلیلی علاقے میں ہوئے اس دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا گیا اور قریب سے گزر رہی ایک گاڑی بھی اس کی زد میں آ گئی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمی شہریوں اور لاء انفورسمنٹ افسران کو علاج کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا ہے۔

Published: undefined

ڈی آئی جی نے بتایا کہ اس حملے میں 25-20 کلو دھماکہ خیز مادہ کا استعمال کیا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس اہلکار بلیلی سے کوئٹہ شہر آ رہے تھے تبھی انھیں نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ ایک خود کش حملہ آور نے اپنی دھماکہ خیز مادوں سے بھری گاڑی کو پولیس ٹرک سے ٹکرا دی۔

Published: undefined

’ڈان‘ نیوز نے ایک سیکورٹی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ ’’دھماکہ پولیس ٹرک کے پاس ہوا، جس کی وجہ سے گاڑی پلٹ گئی اور قریب کے گڈھے میں گر گئی۔‘‘ اس درمیان بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزینجو نے حملے کی مذمت کی ہے اور افسران کو زخمی اشخاص کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انھوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ اس طرح کی بزدلانہ حرکت بلوچستان کے امن قائم کرنے کے عزائم کو کم نہیں کریں گے۔ عبدالقدوس نے مزید کہا کہ ’’واقعہ میں شامل سبھی عناصر کو قانونی شکنجہ میں لایا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined