پاکستان

پاکستان پر حملہ کرنے والے اب پہلے سو دفعہ سوچیں گے: زرداری

پاکستانی حدود میں ایرانی حملے کی پاکستان نے شدید مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ خودمختاری کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایران کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر ردعمل میں کہا ہے کہ کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

Published: undefined

ڈان نیوز کے مطابق اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن پاکستان پر حملہ کرنے والے اب پہلے سو دفعہ سوچیں گے اور کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح کا  مؤثر جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہماری افواج بہت اچھے طریقے سے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان  نے ہمیشہ دنیا میں امن کی بات کی ہے اور ہمیشہ دنیا میں امن قائم رکھنے کے لیے کام کیا ہے، جبکہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں لیکن صرف برابری کی بنیاد پر۔واضح رہے کہ کل پاکستان نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

Published: undefined

اس سے 2 روز قبل ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں حملے کی شدید مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ خودمختاری کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined