پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا ماہ رمضان کی مناسبت سے پیش کیا جانے والا ”سلام عاجزانہ ” ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا ہے۔ انسٹاگرام پر فالوورز کو ریلیز کی معلومات دیتے ہوئے عاطف نے لکھا ”یہ سلام عاجزانہ قبول ہو”
Published: 16 Apr 2021, 8:11 PM IST
سلام عاجزانہ میں اللہ کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام بھیجا گیا ہے جسے عاطف اسلم، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے مل کرپیش کیا۔ نعت کی ویڈیو 5 منٹ 87 سیکنڈز پرمشتمل ہے جسے بےحد پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ یو ٹیوب پر اسے17 گھنٹے قبل ریلیز کیا گیا تھا اور اب تک اسے 7 لاکھ 11 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
Published: 16 Apr 2021, 8:11 PM IST
گانے کی ریلیز کے بعد پاکستان میں ٹوئٹر پر بھی عاطف اسلم کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوا اور صارفین نے سلام عاجزانہ کے لئے تعریفی ٹویٹ کرتے ہوئے عاطف اسلم کو خوب سراہا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ عاطف اسلم نے کسی کلام سے سننے والوں کے دل جیتے ہوں۔ اس سے قبل وہ کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں ”وہی خدا ہے” اور سیزن 8 میں ”تاجدارِ حرم” سے مداحوں کے دل جیتے۔ عاطف کی آواز میں اذان اور اس کے بعد اسماالحنسیٰ کو بھی بیحد پسند کیا گیا۔
Published: 16 Apr 2021, 8:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Apr 2021, 8:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز