پاکستان سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر منتخب کر لیے گئے ہیں۔ وہ 14ویں صدر کی شکل میں جلد ہی حلف برداری کریں گے۔ انھیں دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہوئی ہے اور تین خطوں کی اسمبلیوں میں بھی انھیں کثیر ووٹ ملے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آصف علی زرداری کی بیوی اور پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد زرداری کو تقریباً ایک دہائی تک جیل کی زندگی گزارنی پڑی تھی۔ زرداری بدعنوانی اور قتل کے الزام میں 11 سال تک جیل میں رہے تھے، حالانکہ وہ کبھی بھی قصوروار نہیں پائے گئے۔ ایسے میں ان کا پاکستان کا صدر بننا ایک بڑی بات ہے۔ آصف علی زرداری کو مجموعی طور پر 411 ووٹ حاصل ہوئے ہیں، جبکہ ان کے مخالف محمود اچکزئی کو محض 181 ووٹ ملے۔
Published: undefined
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے حامی صدارتی انتخاب کے نتائج برآمد ہونے سے پہلے ہی اس جیت کو لے کر پراعتماد تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے آفیشیل نتیجہ سامنے آنے سے پہلے ہی جشن منانا شروع کر دیا تھا۔ زرداری کی دونوں بیٹیوں نے ان کے والد کی جیت پر پی پی پی کو مبارکباد پیش کی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ آصف علی زرداری دوسری بار پاکستان کے صدر بنے ہیں۔ اس سے قبل 2008 سے 2013 کے درمیان انھوں نے پاکستان کے گیارہویں صدر کی شکل میں اپنی خدمات دی تھیں۔ وہ پاکستان کے پہلے صدر ہیں جن کا انتخاب جمہوری طریقے سے ہوا ہے اور اپنی مدت کار کامیابی کے ساتھ مکمل کر اگلے صدر کو ذمہ داری سونپی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined