پاکستان

آسیہ بی بی نے پاکستان نہیں چھوڑا، پاکستانی وزارت خارجہ

توہین مذہب کے الزام سے حال ہی میں بری کی جانے والی مسیحی خاتون آسیہ کو گزشتہ شب جیل سے رہا کر دیا گیا، پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی ملک سے باہر نہیں گئیں بلکہ وہ پاکستان میں ہی ہیں۔

آسیہ بی بی نے پاکستان نہیں چھوڑا، پاکستانی وزارت خارجہ
آسیہ بی بی نے پاکستان نہیں چھوڑا، پاکستانی وزارت خارجہ 

پاکستانی سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے توہین مذہب کے الزام میں گزشتہ قریب دس برس سے قید آسیہ بی بی کی سزائے موت کو ختم کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق آسیہ بی بی کو اس فیصلے کے ایک ہفتے بعد گزشتہ شب ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا۔ تاہم ان کی زندگی کو درپیش خطرات کے پیش نظر انہیں نا معلوم محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ايسی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ آسیہ بی بی کو فوری طور پر ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم پاکستانی دفتر خارجہ نے اس کی تردید کی ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے کرنے والی مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان زبیر قصوری نے آسیہ بی بی کی رہائی کو حکومت کی طرف سے اس جماعت کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ قصوری کے مطابق، ’’حکومت نے آسیہ بی بی کو رہا کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہم اپنا مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے میٹنگ کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا آسیہ بی بی کو اس کے خاندان کے ساتھ ملا دیا گیا ہے یا نہیں۔ ان کا خاندان بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سے نامعلوم مقام پر پناہ لیے ہوئے ہے۔

Published: undefined

آسیہ بی بی کو توہین مذہب کے الزام میں ایک ضلعی عدالت نے 2010ء میں سزائے موت سنا دی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھ کھیت میں کام کرنے والی خواتین کے سامنے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی تھی۔پاکستانی سپریم کورٹ نے اس فیصلے کے خلاف اپیل میں شواہد اور گواہان کے بیانات میں تضادات کے سبب آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس حکم کے فوری بعد پاکستان کے بڑے شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ تاہم حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد اس جماعت نے احتجاج کا سلسلہ روک دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined