پاکستان

پاکستان: ٹرین کے پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک، 80 سے زائد زخمی

جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیمیں، پاک فوج اور پاکستان ریلوے کے اہلکار امدادی کارروائیوں کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پھنسے ہوئے مسافروں کو بچانے میں مقامی رضاکاروں نے بھی نمایاں رول ادا کیا۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

اسلام آباد: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں اتوار کو ایک المناک حادثہ پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین کی کم از کم 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں حکومت اور پولیس حکام کے مطابق، کم از کم 30 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔ اتوار کو کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں سانگھڑ میں سرہاری کے مقام پرپٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کو ریلیف اور ریسکیو کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت دی۔ مراد علی نے بتایا کہ شدید زخمی افراد کو بہتر طبی علاج کے لیے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی منتقل کیا جائے گا۔

Published: undefined

ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد ڈاؤن ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے اور مختلف اسٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں کراچی کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔ البتہ اپ ٹریک اب بھی بند ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق پنڈی سے کراچی آنے والی گرین لائن کو روانہ کر دیا گیا ہے، ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد گرین لائن کو نواب شاہ اسٹیشن روکا گیا تھا۔ اس کے علاوہ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بھی روانہ کردی گئی ہے۔

Published: undefined

جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیمیں، پاک فوج اور پاکستان ریلوے کے اہلکار امدادی کارروائیوں کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پھنسے ہوئے مسافروں کو بچانے میں مقامی رضاکاروں نے بھی نمایاں رول ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined