پاکستان

پاکستان میں پھر دہشت گردانہ حملہ، گوادر میں 7 مزدوروں کی موت، ایک شخص زخمی

دہشت گردوں نے گوادر کے سربند میں فش ہاربر جیٹی کے پاس رہائشی کوارٹرس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس میں سو رہے 7 مزدوروں کی موت ہو گئی اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

 

پاکستان میں ایک بار پھر دہشت گردانہ حملے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ معاملہ بدھ کی دیر شب کا ہے جب گوادر میں دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا جس میں 7 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں نے گوادر کے سربند میں فش ہاربر جیٹی کے پاس رہائشی کوارٹرس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس میں سو رہے سات مزدوروں کی موت ہو گئی اور ایک دیگر شخص زخمی ہو گیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 20 مارچ کو پاکستان کے بلوچستان واقع گوادر پورٹ پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں 7 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔ اس وقت گوادر پورٹ کے اتھارٹی کمپلیکس میں آٹھ مسلح دہشت گرد جبراً داخل ہو گئے تھے اور حملہ کر دیا تھا۔ بعد ازاں مکران ڈویژن کے کمشنر سعید احمد عمرانی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حملہ ممنوعہ بلوچستان لبریشن آرمی کے ذریعہ کیا گیا۔ انھوں نے حملے میں کسی مقامی شخص کی ہلاکت سے انکار کیا تھا۔ گوادر کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ظہیب محسن کا بھی ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ جوابی کارروائی میں 7 حملہ آور مارے گئے اور پھر گولی باری بند ہو گئی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کے واقعات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کے ذریعہ ایک سالانہ سیکورٹی جاری کی گئی تھی، جس میں اس تعلق سے کچھ حقائق سامنے آئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2023 میں 789 دہشت گردانہ حملے ہوئے۔ ان حملوں میں 1524 افراد کی موت ہوئی اور 1463 افراد زخمی ہوئے۔ یہ گزشتہ چھ سالوں میں دہشت گردانہ حملوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined