پاکستان

پاکستان میں پھر ہوا دہشت گردانہ حملہ، 23 پولیس اہلکار جاں بحق، 6 دہشت گرد بھی ہلاک

دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان قبائلی ضلع کی سرحد سے ملحق ڈیرا اسماعیل خان ضلع کے ایک دور دراز واقع دربان پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا جس میں 23 پولیس اہلکار کی موت ہو گئی اور درجن بھر زخمی ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ، تصویر سوشل میڈیا

 

پاکستان کو ایک بار پھر دہشت گردانہ حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں نے پاکستان کے خیبر پختونخوا میں پولیس کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بڑی واردات کو انجام دیا ہے۔ منگل کے روز پولیس تھانہ پر ہوئے اس حملے میں کم از کم 23 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے اور درجن بھر پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہے۔ سبھی زخمیوں کو اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان قبائلی ضلع کی سرحد سے ملحق ڈیرا اسماعیل خان ضلع واقع ایک دور دراز کے دربان پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے تو دھماکہ خیز مادوں سے بھری گاڑیوں کو پولیس اسٹیشن کی عمارت سے ٹکرا دیا، اور پھر مورٹار سے حملہ کیا گیا۔

Published: undefined

اس دہشت گردانہ حملے سے متعلق مقامی پولیس کا بیان سامنے آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان گولی باری ہوئی جس میں 23 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے اور 16 دیگر زخمی ہوئے۔ اس درمیان خیبر پختونخوا پولیس نے مطلع کیا ہے کہ تصادم میں پولیس نے 2 دہشت گردوں کو بھی مار گرایا ہے۔ باقی دہشت گردوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ حالانکہ بعد میں 6 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔

Published: undefined

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی دہشت گردانہ حملے کی خبر ملی، پولیس الرٹ ہو گئی۔ علاقائی عوام کو الرٹ کر دیا گیا اور فوراً کارروائی شروع کر دی گئی۔ دہشت گردانہ واردات کے بعد پولیس کی نئی ٹکڑیوں کو بھی فوراً جائے حادثہ پر بھیجا گیا۔ فوری طور پر ضلع اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان بھی کر دیا گیا اور سیکورٹی کے مدنظر ضلع کے سبھی اسکول و کالج کو بند کر دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined