پاکستان

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کے خلاف کارروائی، سابق گورنر پنجاب گرفتار

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور لیڈر اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، سوشل میڈیا</p></div>

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، سوشل میڈیا

 

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو منگل کو القادر ٹرسٹ سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ ان کی گرفتاری کو 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے کہ پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما اور صوبہ پنجاب کے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ بدھ یعنی آج عمر سرفراز کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے ان کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا۔

Published: undefined

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی گرفتاری کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ٹیم کے ہمراہ عمر سرفراز چیمہ کو گھر سے گرفتار کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے گرفتاری فجر کے وقت ساڑھے 4 بجے کی گئی۔ عمر سرفراز کے اہل خانہ ٹیم سے سوال کرتے ہیں کہ انہیں کہاں لے کر جا رہے ہیں؟ جس پر ٹیم انہیں خاموش رہنے کو کہتی ہے۔

Published: undefined

ویڈیو میں عمر سرفراز چیمہ اینٹی کرپشن ٹیم کے ساتھ جانے سے پہلے کہتے ہیں کہ ‘انہیں جوتے پہننے دیئے جائیں’، جس کے بعد وہ خود ٹیم کے ہمراہ چلے جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم کو منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ سے رینجرز پیرا ملٹری فورس کے ایک ڈرامائی اقدام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined