اپنے ٹوئٹ میں بابر اعوان نے کہاہے کہ نیب ریفرنس کے الزامات کوغلط ثابت کرنے کے لیے میرا بطور قانون دان عہدہ پر رہنا مناسب عمل نہیں، قانون کی بالادستی کا آغاز اپنی ذات سے کررہا ہوں کیوں کہ ہمارے جلیل القدر صحابہ کرامؓ کا طریق کار بھی یہی ہے، کرسی سے چمٹے رہنے کے بجائے استعفی دے کر کپتان کو ارسال کردیا ہے تاکہ عدالت میں ڈٹ کر اپنی بے گناہی ثابت کرسکوں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بابر اعوان کی جانب سے منصب سے علیحدگی کے فیصلے کو سراہا ہے، بابر اعوان نندی پور مقدمے میں تحقیقات تک منصب سے الگ رہیں گے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی دوبارہ منصب سنبھالیں گے۔
Published: undefined
اردو میں ہاتھ سے لکھے اپنے استعفی میں مسٹر اعوان نے لکھا "ملک کے لئے خان کی جانب سے کئے گئےو عدے کو نبھانے کے عزم کے تحت میں نے اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے، میں اپنے خلاف نیب کے الزامات کو غلط ثابت کر سکتا ہوں‘‘۔
واضح رہے کہ نندی پور پاور پروجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پر بابر اعوان اور پرویز اشرف کے خلاف نیب ریفرنس قائم کردیا گیا ہے، ریفرنس کے مطابق تمام ملزمان کی غفلت کی وجہ سے نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر ہوئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined