پاکستان

پاکستان کے شہر ہرنائی میں شدید زلزلہ، 20 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں آنے والے شدید زلزلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہونے اور 150 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

تصویر بشکریہ ڈان
تصویر بشکریہ ڈان 

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں آج صبح تقریباً 03.30 بجے آنے والے شدید زلزلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 150 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Published: undefined

وہیں، بلوچستان کے ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ناصر علی بگٹی نے کہا کہ اب تک 200 سے زائد زخمیوں کو علاج فراہم کیا گیا ہے جبکہ 9 ایسے مریض جن کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں بذریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں چار خواتین، 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے پانچ بچے بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق ہرنائی شہر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے سبب متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچ ہے اور ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ زلزلے سے 100 سے زیادہ کچے مکانات منہدم ہونے کی اطلاع ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر پانچ اعشاریہ نو تھی جبکہ زمین میں اس کی گہرائی پندرہ کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے قریب تھا۔

Published: undefined

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے ہرنائی میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر کے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کو متحرک کرکے ہیوی مشینری ہرنائی کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔

ہرنائی میں مقامی صحافی یزدانی ترین نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے بہت شدید تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہرنائی شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined