تہران: ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی ایک بس کے خوفناک حادثے نے دل دہلا دینے والی صورتحال پیدا کر دی۔ اس حادثے میں 35 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 18 افراد کی حالت نازک ہے۔ یہ بس ایران سے عراق جا رہی تھی اور اس میں 53 زائرین سوار تھے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ کے مختلف شہروں سے تھا۔
Published: undefined
حادثے کے بعد، ابتدائی رپورٹس کے مطابق بس کے بریک فیل ہونے کے سبب یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور وہاں ان کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جن سے غم کا اظہار کیا جا سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ جاں بحق افراد کی میتیں وطن واپس لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
Published: undefined
سفیر نے مزید بتایا کہ اہم انتظامات کی نگرانی کے لیے حکام آج صبح یزد کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، جو کہ سفارت خانے سے تقریباً 700 کلومیٹر دور ہے۔ ایرانی شہر زاہدان میں ایک افسر ہنگامی حالات کی نگرانی کر رہے ہیں، اور سفیر ایران کی حکومت اور یزد کے میئر کے دفتر سے رابطے میں ہیں تاکہ جلد از جلد مدد فراہم کی جا سکے۔
Published: undefined
دریں اثنا، پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے اس حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔ صدر زرداری نے وزارت خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ میتیں پاکستان واپس لانے اور زخمیوں کو بروقت امداد فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
Published: undefined
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس سانحے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے 35 پاکستانیوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق، پاکستانی حکام اور سفارتی عملے نے اس افسوسناک حادثے کے بعد فوری اقدامات کرتے ہوئے انسانی امداد کی فراہمی اور میتوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت شروع کر دی ہے۔ اس دوران، ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے اور ان کے علاج کے تمام وسائل فراہم کیے جائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined