اسلام آباد: پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب میں ہفتہ کے روز ایک مسافر گاڑی میں آگ لگنے سے کم از کم سات لوگوں کی موت ہوگئی اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع پولس حکام نے اتوار کے روز دی ہے۔
Published: undefined
پولس نے بتایا کہ حادثہ صوبہ پنجاب میں ضلع سرگودھا کے شہر بھلوال میں گاڑی میں نصب پٹرولیم گیس سلنڈر کے لیک ہونے اور پھٹنے سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ دو زخمی مسافروں نے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔
Published: undefined
پولس نے بتایا کہ کم از کم 14 مسافروں کو جھلسنے کے زخم آئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس افسوسناک واقعے کے متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ مسافر گاڑی میں آگ لگنے سے متعدد لوگ اس قدر جل چکے ہيں کہ ان کی لاشیں شناخت سے پرے ہيں۔
Published: undefined
واقعے کے بعد پولس اور ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیوٹیم کے اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولس نے آگ لگنے وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز