پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں اتوار کی دوپہر کو ایک سیاسی ریلی کے دوران بم دھماکے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
Published: undefined
صوبائی دارالحکومت پشاور میں گورنر کے دفتر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مقامی حکام نے دھماکے میں 35 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ زخمیوں میں سے کم از کم 50 کی حالت تشویشناک ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ گورنر نے تمام متعلقہ حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زخمیوں کو بہترین دستیاب علاج فراہم کریں اور اگر ضروری ہو تو انہیں پشاور اور دارالحکومت اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ہوائی جہاز سے لے جانے کا بندوبست کریں۔
Published: undefined
ملکند ڈویژن کے علاقائی پولیس آفس کے ایک افسر ناصر محمود ستی نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیاسی کارکنوں کی ایک کانفرنس شندے موڑ، باجوڑ کے منڈا کھار روڈ کے قریب منعقد کی گئی ۔
Published: undefined
پولیس افسر نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد پولیس، سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ ایک بم دھماکہ تھا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اس بات کا تعین کر رہا ہے کہ آیا یہ دیسی ساختہ ڈیوائس سے کیا گیا تھا یا خودکش حملہ تھا۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔اب تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز