غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بانیٔ فیس بک کی 35 سالہ بہن رینڈی زکربرگ گزشتہ دنوں الاسکا ایئرلائنز کی پرواز سے کیلیفورنیا سے میکسیکو کے شہر میزاٹلان جا رہی تھیں۔ اس دوران طیارے میں سفرکر رہےشراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتے ہوئے ان کے ساتھ غیراخلاقی گفتگو کی اورجملے کسے۔
رینڈی زکربرک کا کہنا ہے کہ جب میں نے اس ناخوشگوار واقعے کے متعلق پرواز کے عملے سے شکایت کی تومعلوم ہوا کہ طیارے کا عملہ اس شخص کے اس رویے سے پہلے ہی آگاہ تھے۔ انھوں نے بتایا کہ میری شکایت پرکارروائی کرنے کے بجائے عملے نے میری سیٹ بدلنے کی کوشش کی۔
رینڈی زکربرگ نے جنسی ہراسانی کے اس ناخوشگوار واقعے پر الاسکا ایئرلائنز کو ایک شکایتی خط لکھا ہے جس کے جواب میں ایئرلائنز نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ رینڈی زگربرک کی جانب سے لکھا گیا خط سنجیدہ نوعیت کا اور انتہائی پریشان کن ہے، ہم نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Published: 02 Dec 2017, 2:02 PM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Dec 2017, 2:02 PM IST