کیف: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہیں جرمنی میں منعقد جی 7 چوٹی کانفرنس اور میڈرڈ میں نیٹو (شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن) کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔
Published: undefined
زیلنسکی نے دیررات کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جرمن چانسلر اولاف سکولز کی طرف سے جی7 چوٹی کانفرنس اور نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کی طرف سے نیٹو کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے کا دعوت نامہ ملا ہے، جسے میں تہہ دل سے قبول کرتا ہوں‘‘۔
Published: undefined
نیو نیویارک ٹائمز میں پہلے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی قیادت میں لوگ یوکرین میں جاری تنازع میں اپنی دلچسپی کھو دیں گے اور ساتھ ہی اس کے لیے یورپی تنظیم کے متحد ہونے کے امکانات بھی کم ہو جائیں گے۔ کانفرنسوں میں زیلنسکی کی شرکت شاید یوکرین کی موجودہ صورتحال پر لوگوں کی دلچسپی برقرار رکھے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب