صنعاء: مشرق وسطیٰ ایشیائی ملک یمن کے شمال مغربی ساحل پر بحیرہ احمر میں ایک کشتی الٹنے سے 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔ ضلع کونسل کے ایک اہلکار اکرم الاحد نے بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی سہ پہر حدیدہ بندرگاہی شہر کے شمالی حصے میں ضلع اللحیہ کے نزدیک بحیرہ احمر میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی میں 27 مسافرین سوار تھے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ یہ تمام مقامی باشندے یمن کے بڑے کامران جزیرے پر ایک رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں 12 خواتین، سات بچے اور دو مرد شامل ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں بچ جانے والے چھ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے حدیدہ شہر کے الثورہ اسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ تیز ہوا کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ کامران جزیرہ اور حدیدہ کی بندرگاہ اکتوبر 2014 سے حوثی باغیوں کے کنٹرول میں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز