دیگر ممالک

’ایکس‘ نے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کا ’ہبرو اکاؤنٹ‘ معطل کر دیا

اکاؤنٹ کی معطلی پر ’ایکس‘ نے وضاحت دی ہے کہ اس اکاؤنٹ سے پوسٹ کیے جانے والے مواد پالیسیوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>آیت اللہ علی خامنہ ای، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آیت اللہ علی خامنہ ای، تصویر آئی اے این ایس

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا ہبرو زبان والا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، خامنہ ای کے ذریعے کئے گئے دو پوسٹ کے بعد اس اکاؤنٹ پر یہ سخت کارروائی کی گئی ہے۔

Published: undefined

دراصل اتوار کے ایک پوسٹ میں (جو حقیقی معنوں میں ان کی تقریر کا ایک چھوٹا سا اقتباس تھا) لکھا گیا تھا کہ ’’یہودی حکومت نے ایران پر حملہ کر کے غلطی کی ہے، اور ایران کے متعلق وہ اپنے تخمینوں میں غلطی کر رہے ہیں۔ وہ ایران اور ایرانی عوام کی طاقت کو سمجھنے میں غلطی کر رہی ہے۔‘‘ اس  سے ایک روز قبل یعنی ہفتہ کو کیے گئے ایک پوسٹ میں خامنہ ای نے لکھا تھا ’’بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔‘‘ ہبرو زبان میں دونوں پوسٹ اسرائیل کے ذریعہ ایران پر حملے کے بعد کئے گئے تھے۔

Published: undefined

اکاؤنٹ کی معطلی پر ’ایکس‘ نے اپنی طرف سے ایک مختصر وضاحت دی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس اکاؤنٹ سے پوسٹ کیے جانے والے مواد اس کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا کی معطلی کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ اس سے قبل فروری میں بھی میٹا نے اسرائیل پر حملے کے بعد حماس کی حمایت کے الزام میں ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو معطل کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined