واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ’فکرمند‘ ہیں کہ چینی حکام کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے کس طرح نمٹ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی انتظامیہ کی نئی پالیسی کا اعادہ کیا کہ چین سے امریکہ آنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ کیا جانا چاہئے۔
Published: undefined
جب بائیڈن سے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بارے میں فکر مند ہیں کہ چینی حکام کووڈ۔ 19 کو کس طرح سنبھال رہے ہیں، تو انہوں نے کہا ’’ہاں... میں فکر مند ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’میرے خیال میں ہمیں ابھی جس پروٹوکول پر عمل کرنا چاہئے وہ یہ ہے کہ اگر آپ چین سے پرواز کر رہے ہیں تو آپ کو ٹیسٹ کروانا ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ چینی حکام بہت حساس ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ چین نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا کے حوالے سے اپنی صفر کووڈ پالیسی میں نرمی کر رہا ہے اور جنوری میں اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔ برطانیہ، فرانس اور امریکہ ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ۔ 19 کی جانچ کو لازمی قرار دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined