واشنگٹن: امریکہ نے افغانستان میں واقع پانچ فوجی اڈوں سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع پینٹاگن کے چیف ترجمان جوناتھن ہاف مین نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ ہافمین نے کہا، ’’افغانستان میں امریکی فوج نے پانچ فوجی اڈے خالی کرنے کے ساتھ انہیں اپنے ساتھی افغان فوج کو سونپ دیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد آٹھ ہزار یعنی قریب آدھی رہ گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
ہافمین نے افغانستان میں امن قائم کرنے کے مقصد کی حصول کے لئے سبھی فریقوں سے تشدد کم کر کے بات چیت میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان 29 فروری میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس میں افغانستان سے امریکی فوج کی مرحلے وار طریقے سے واپسی کے سلسلے میں اتفاق بنا تھا۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ نے 135 دنوں کے اندر 13 جولائی 2020 تک افغانستان سے اپنے 8600 فوجیوں کی واپسی کے سلسلے میں اتفاق ظاہر کیا تھا۔
Published: undefined
اس معاہدے کے مطابق اگر طالبان بھی اپنے وعدوں کو پورا کرتا ہے تو مئی 2021 تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کی پوری طرح سے واپسی ہوگی۔ واضح رہے کہ افغانستان میں پچھلے دو دہائیوں سے جاری خانہ جنگی میں امریکہ کے قریب 2400 فوجیوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی بار کہا ہے کہ یہ جنگل کافی لمبے وقت سے چل رہی ہے اور امریکہ اس سے باہر نکلنا چاہتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined