پاکستان نے امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن میں موجود اپنی قیمتی سفارتی ملکیت فروخت کرنے کے لیے مجبور نظر آ رہا ہے۔ اس کی وجہ ہے پاکستان کی خستہ معاشی حالت۔ واشنگٹن کے مشہور آر اسٹریٹ پر موجود عمارت جو 1950 کی دہائی سے 2000 کی دہائی تک سفارت خانہ کا ڈیفنس بلاک تھا، اب بازار میں فروخت کے لیے تیار ہے۔ حالانکہ افسران کا کہنا ہے کہ سفارت خانہ کی پرانی یا نئی عمارت فروخت کے لائق نہیں ہے۔
Published: undefined
ڈان اخبار نے ایک افسر کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ یہ عمارت اب فروخت کے لیے بازار میں ہے۔ اس کے لیے مناسب کارروائی شروع ہونے کی بات بھی کہی گئی ہے۔ سفارت خانہ نے اخبارات میں اس فروختگی کے لیے باضابطہ اشتہار دیا ہے اور کئی بولیاں بھی لگائی گئی ہیں۔ حالانکہ ایک افسر کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ اس نے قیمت کا اندازہ کرنے والے سے مشورہ لیا ہے تاکہ یہ اندازہ کیا جا سکے کہ ان کے لیے کیا بہتر ہے۔ یعنی عمارت کو ایسے ہی فروخت کر دیا جائے یا پھر رینوویشن کے بعد۔ سفارتخانہ کے افسر کا کہنا ہے کہ ہم جلدبازی میں نہیں ہیں، اور ایسا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کا موجودہ سفارت خانہ 2000 کی دہائی کے آغاز میں تیار نئی عمارت میں ہے، جبکہ قدیم سفارتخانہ ہندوستانی سفارتخانہ کے پاس میساچوئٹس ایونیو پر شہر کے مرکز میں ہے۔ حالانکہ کسی نے نئے سفارتخانہ کو فروخت کرنے کا مشورہ نہیں دیا، لیکن پرانے سفارتخانہ کی فروخت کے بارے میں کچھ وقت سے خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز