16 سالہ ایک نوجوان نے جب کسی ضرورت کے تحت ایک درخت کاٹا تو اسے ذرا بھی احساس نہیں تھا کہ اسے حیرت انگیز چیز دیکھنے کو ملے گی۔ جب درخت کے کاٹے گئے حصے پر نوجوان کی نظر پڑی تو یہ دیکھ کر وہ حیران رہ گیا کہ اس میں تو عیسیٰ مسیح کا چہرہ بنا ہوا ہے۔ اس عجوبہ کو دیکھنے کے بعد اس نے آس پاس کھڑے لوگوں کو بلایا اور درخت کا وہ کٹا حصہ دکھایا جس پر عیسیٰ مسیح کے چہرہ جیسا کچھ بنا ہوا تھا۔ جب یہ خبر پھیلی تو وہاں اس کٹے ہوئے درخت کو دیکھنے کی بھیڑ لگ گئی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ برطانیہ کے آکسفورڈشایر واقع وانٹیج میں موجود دو گھروں کے درمیان موجود درخت سے متعلق ہے۔ 13 فیٹ کے اس درخت نے دونوں گھروں کے درمیان لائٹ کو بلاک کر دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ 16 سالہ نوجوان کلم جانسن نے اس درخت کو کاٹ دیا۔ پھر جب جانسن نے عیسیٰ مسیح کا چہرہ دیکھا تو وہ حیران رہ گیا۔
Published: undefined
جانسن نے اس واقعہ کے تعلق سے ’سن آن لائن‘ کو بتای اکہ جب میرا ساتھی اس درخت کی شاخیں کاٹ رہا تھا تو عیسیٰ مسیح کا چہرہ نظر آیا۔ اس نے کہا ’’اس نقشہ میں عیسیٰ مسیح کی آنکھیں اور داڑھی صاف طور پر نظر آ رہی تھی۔ کلم نے کہا کہ ویسے تو وہ مذہبی نہیں ہے، لیکن اس واقعہ کے بعد وہ مذہبی ہونے پر غور کر سکتے ہیں۔‘‘ کلم جانسن کے ساتھ کام کرنے والے دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ 40 سالوں سے اس طرح کا کام کر رہے ہیں، لیکن ایسا کچھ انھوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ جانسن کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ برطانیہ کے آکسفورڈشایر میں موجود وانٹیج اب مذہبی جگہ بن سکتی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کچھ ہفتہ پہلے برطانیہ کے ایک فنکار کیتھ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کے گھر میں موجود ایک نقاشی پر عیسیٰ مسیح کی تصویر ابھر آئی ہے۔ اس نقاشی کو ایلی ایلی لاما سبچتھانی نام دیا گیا تھا جسے ’ٹریز اینڈ واٹر اے فروٹفل فریڈم‘ نام کی نمائش میں بھی لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined