دیگر ممالک

’ہم اور مضبوط ہوں گے‘، حماس کے نئے چیف ڈاکٹر خلیل الحیۃ نے اسرائیل کو دیا مضبوط جواب

ڈاکٹر خلیل الحیۃ نے کہا کہ غزہ پر حملہ ختم نہ ہوا اور غزہ سے (اسرائیلی فوجیوں کی) واپسی نہ ہوئی تو قیدی آپ کے پاس نہیں آئیں گے، موت قبضہ کرنے والوں کے لیے لعنت بن جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>حماس کے نئے چیف ڈاکٹر خلیل الحیۃ، ویڈیو گریب</p></div>

حماس کے نئے چیف ڈاکٹر خلیل الحیۃ، ویڈیو گریب

 

حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کے انتقال کی تصدیق اسرائیل کے بعد حماس نے بھی کر دی ہے۔ حماس کے نئے چیف کا نام بھی سامنے آ گیا ہے اور انھوں نے ایک ویڈیو پیغام میں حماس کے مزید مضبوط ہونے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ نئے چیف کا نام ڈاکٹر خلیل الحیۃ ہے، جنھوں نے یحییٰ سنواری کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اور مضبوط ہوں گے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر خلیل نے اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی اس پیشکش کو بھی ٹھکرا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر سبھی یرغمالوں کو آزاد کیا گیا تو حملے بند کر دیے جائیں گے۔

Published: undefined

ڈاکٹر خلیل الحیۃ کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں وہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہوئے حملے میں پکڑے گئے اسرائیلی یرغمالوں کو اس وقت تک آزاد نہیں کیا جائے گا جب تک کہ گھیرے ہوئے فلسطینی انکلیو پر حملہ بند نہیں ہو جاتا اور اسرائیلی فوج واپس نہیں ہو جاتی۔ انھوں نے کہا کہ ’’غزہ پر حملہ ختم ہونے اور غزہ سے (فوج کی) واپسی ہونے سے پہلے وہ قیدی آپ کے پاس واپس نہیں آئیں گے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’موت ’قبضہ کرنے والوں کے لیے لعنت‘ بن جائے گی۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ حماس کی ٹاپ لیڈرشپ کے کئی اہم اراکین اسرائیل کے تازہ حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ یحییٰ سنوار کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد خالد میشال کو حماس کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ حالانکہ اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ نئے چیف ڈاکٹر خلیل الحیۃ بنائے گئے ہیں۔ وہ فی الحال قطر میں مقیم ہیں۔ 2007 میں اسرائیل کے ذریعہ غزہ میں جو ایئر اسٹرائیک کیا گیا تھا، اس میں ڈاکٹر خلیل کا پورا کنبہ ہلاک ہو گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined