بنگلہ دیش میں آج یعنی 7 جنوری کو عام انتخابات ہونے ہیں، لیکن الیکشن سے پہلے ہی مقابلہ بہت دلچسپ ہو گیا ہے۔ دراصل بنگلہ دیش کی اہم اپوزیشن جماعت نے ہفتہ کو 48 گھنٹے کی ہڑتال شروع کر دی ہے۔ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی سربراہی میں مرکزی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور دیگر اپوزیشن گروپوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی غیر جانبداری کی ضمانت نہیں دے سکتے۔واضح رہے شیخ حسینہ مسلسل چوتھی بار اقتدار میں واپسی کی کوشش کر رہی ہیں۔
Published: undefined
اپوزیشن جماعت بی این پی نے ہڑتال کی کال دی اور اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ انتخابات کے بائیکاٹ میں شامل ہوں۔ ہفتے کی صبح پارٹی کے حامیوں نے دارالحکومت ڈھاکہ کے شاہ باغ علاقے میں مارچ کیا اور لوگوں سے ہڑتال میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
Published: undefined
بی این پی کے جوائنٹ جنرل سکریٹری روح کبیر رضوی نے اپنی پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے مطالبے کو دہرایا اور انتخابات کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک بار پھر آگ سے کھیل رہی ہے۔ حکومت نے یکطرفہ طور پر انتخابات کرانے کی اپنی پرانی حکمت عملی کا سہارا لیا ہے۔
Published: undefined
بنگلہ دیش میں انتخابات سے قبل کئی تشدد کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ اس سے انتخابی مہم بھی متاثر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر کے مہینے میں بھی تشدد ہوا تھا، جس میں 15 لوگ مارے گئے تھے۔ یہی نہیں جمعے کی رات دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک ٹرین میں آتشزدگی کے واقعے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے ووٹنگ سے قبل تشدد کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اگرچہ حکام نے آتشزدگی کے پیچھے کسی گروپ یا سیاسی جماعت کا ہاتھ ہونے کا الزام نہیں لگایا ہے، لیکن ایک پولیس افسر نے کہا کہ جو لوگ انتخابات میں خلل ڈالنا چاہتے تھے، انہوں نے یہ کارروائی کی۔ تاہم، بی این پی کے رضوی نے اس تشدد کے لیے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
Published: undefined
وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ حملے کا وقت، انتخابات سے صرف ایک دن پہلے، جمہوری عمل کو روکنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ مذموم عزائم کے حامل افراد کی جانب سے یہ قابل مذمت واقعہ ہماری جمہوری اقدار پر ضرب لگاتا ہے۔ مقامی میڈیا نے جمعہ سے ڈھاکہ کے باہر پانچ پولنگ اسٹیشنوں کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔ تاہم پولیس نے اسے تخریب کاری کی کارروائی قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے حکام سے پولنگ اسٹیشنوں کے ارد گرد سکیورٹی بڑھانے کو کہا ہے۔
Published: undefined
بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر قاضی حبیب الاول نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات اتوار کو یعنی آج ہوں گے۔ ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی اور شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 42 ہزار سے زائد پولنگ ا سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ بیلٹ بکس پولنگ اسٹیشنوں پر بھیج دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انتخابات نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی نظر آئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined