کورونا بحران کے دوران جہاں امریکہ میں کورونا متاثرین اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سر فہرست ہے وہاں سے ایک نسل پرستی کی خوفناک خبر آئی ہے۔ امریکہ کے شہر میناپولس میں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے معاملے کو اقدام قتل قرار دے کر مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔واقعے میں پولیس افسر نے ایک افریقی امریکی شخص کے کاندھے کو دبوچ کر اسے ہتھ کڑیاں لگائیں۔ زیر حراست یہ شخص بعدازاں فوت ہوگیا۔
Published: undefined
واضح رہے گرفتاری کے دوران وہ شخص سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کرتا رہا۔سفید فام پولیس اہلکار پر قتل اور اقدام قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ہنیپن کاؤ نٹی کے اٹارنی، مائیک فریمین نے جمعے کے روز باضابطہ فرد جرم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس جرم ثابت کرنے کے لیے کافی شہادتیں موجود ہیں۔ فریمین نے فوری طور پر اس کی تفصیل بیان نہیں کی، لیکن کہا کہ جرم کا تفصیلی اعلان جلد ہوگا۔
Published: undefined
چھیالیس سالہ، جارج فلائیڈ کے فوت ہونے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب کچھ ہی دیر قبل پولیس افسر، ڈیریک شوون نے اس کےکاندھے پر اپنی ٹانگ رکھ کر دبوچہ اور ہتھکڑی لگائی۔کل یعنی جمعہ کی شام کو ایک بڑا ہجوم وہائٹ ہاؤس کے باہرجمع ہوا اور اس سیاہ فام فلائیڈ لائیڈ کے حق میں نعرے بلند کیے اور انصاف طلب کیا۔ اس تعلق سے امریکہ کے کئی شہروں سے احتجاج ہوا اور ہنگامہ آرائی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
Published: undefined
اپنے ٹوئیٹ میں، صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ''میں امریکہ کے ایک عظیم شہر، میناپولس میں یہ سب کچھ ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔ یا تو کمزور، بائیں بازو کے قدامت پسند میئر، جیکب فرے شہر کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے اقدام کریں یا پھر میں صورت حال کو معمول پر لانے کے لیے نیشنل گارڈ روانہ کروں گا''۔
Published: undefined
واضح رہے گرفتاری کے بعد جارج فلائیڈ کو ایک قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ اس کارروائی کی وڈیو سامنے آتے ہی امریکہ کے کئی شہروں میں احتجاج پھوٹ پڑے جس میں سب سے پر تشدد احتجاج منیاپولس میں پولیس کے پریسینکٹ 3 میں ہوا۔ لوگوں نے وہاں پولیس سٹیشن کو آگ لگا دی، کئی سٹورز بھی آگ سے متاثر ہوئے اور بعض جگہ لوٹ مار بھی کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز