دیگر ممالک

ویتنام کا سنہری ہوٹل: ’باتھ ٹب‘ سے لے کر ’کافی مگ‘ تک سب کچھ سونے کا!

ڈولسی گولڈن ہانوی ہوٹل ویتنام کے دارالحکومت ہانویی میں جیانگفو جھیل کے کنارے واقع ہے۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا سونے کا ہوٹل ہے جس میں اصلی سونے کے پیپر استعمال کیے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ویتنام میں کھولے گئے ایک ہوٹل کی یہ انفرادیت ہے کہ اسے اندر اور باہر سے سونے کے پانی سے قلعی کی گئی ہے۔ ہوٹل کے درو دیوار پر24 قیراط سونے کی قلعی کی گئی ہے اور اس میں ایک رات کے قیام کا کرایہ ایک ہزار ڈالر ہے۔ ڈولسی گولڈن ہانوی ہوٹل ویتنام کے دارالحکومت ہانویی میں جیانگفو جھیل کے کنارے واقع ہے۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا سونے کا ہوٹل ہے جس میں اصلی سونے کے پیپر استعمال کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

اس ہوٹل میں سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ ہوٹل کی لابی، فرنیچر، واش بیسن، باتھ ٹب کے علاوہ زیورات اور تمام اشیا سونے سے تیار کیے گئے ہیں یا ان پر سونے کے پانی کی قلعی کی گئی ہے۔ ویتنام میں اس ہوٹل کی تعمیر 11 سال پہلے شروع کی تھی۔ ہوٹل کی انتظامیہ نے سنہ 2020 میں فارمولا ون ریس کے انعقاد سے قبل اس کی تعمیر مکمل کرنے کی تاریخ طے کی تھی۔ اس ہوٹل کی 25 منزلیں اور 400 کمرے ہیں۔

Published: undefined

ہوٹلوں کے مالکان اپنے ہوٹلوں میں سونے کی اشیا کی موجودگی پر فخر کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ اپنےہوٹلوں کےدروازوں کے سنہری دستے لگواتےہیں۔ اس اعتبار سےہوٹلوں میں سونے کی اشیا کی موجودگی پہلا واقعہ نہیں البتہ کسی ہوٹل کو مکمل طورپر سنہرے رنگ میں اصلی سونے کے ساتھ رنگنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined