دیگر ممالک

امریکی نائب صدر کا جنگ بندی کا مطالبہ، کہا غزہ کی صورتحال خوفناک، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں۔ وہاں کے حالات انتہائی خوفناک اور ہماری انسانیت کے خلاف ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کملا ہیرث نے اسرائیل سے کہا کہ وہ غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کو کم کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرے۔ انہوں نے اس کا ذمہ دار اسرائیل کو بھی ٹھہرایا ہے۔

Published: undefined

امریکی بائب صدر نے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ حالات غیر انسانی ہیں اور ہماری انسانیت ہمیں بتاتی ہے کہ ہمیں لوگوں کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت مدد کے لیے آگے آئے اور اس میں تیزی لانے کے لیے مزید کوششیں کرے۔

Published: undefined

کملا ہیرس نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور حماس سے کہا کہ بدلے میں تمام مغویوں کو فوری رہا کیا جائے۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی چاہتا ہے۔ مذاکرات کی میز پر ہے اور اب حماس کو رضامندی کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

نائب امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو اپنی سرحدیں کھولنی چاہئیں اور امداد کی تقسیم پر غیر ضروری پابندیاں نہیں لگانی چاہئیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل انسانی امداد فراہم کرنے والے اہلکاروں اور قافلوں کو نشانہ نہ بنائے۔ اسرائیل کو بنیادی خدمات کی بحالی اور نظم و نسق کو بڑھانے کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ خوراک، پانی اور ایندھن ان لوگوں تک پہنچ سکے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined