امریکی ایوان نمائندگان نے امریکی وفاقی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے مقصد سے رجسٹریشن کرانے کے لئے لوگوں سے امریکی شہریت کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت کے واسطے قانون پاس کیا۔ایوان کے قانون سازوں نے بدھ کے روز ’سیف گارڈ امریکن ووٹر ایلیجی بلیٹی ایکٹ‘ کے نامی بل منظور کیا جس کے حق میں 221 اور مخالفت میں 198 ووٹ پڑے۔
Published: undefined
امریکی ایوان میں اکثریتی لیڈر اسٹیو اسکیلیس نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے تحت جنوبی سرحد پر غیر قانونی امیگریشن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان، یہ یقینی بنانے کے لیے انتخابی سکیورٹی کو مضبوط بنانا ضروری ہے کہ صرف امریکی شہری ہی وفاقی انتخابات میں ووٹ دیں۔
Published: undefined
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وہ اس قانون کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ بل آسانی سے غلط ثابت ہونے والے جھوٹ پر مبنی ہے اورایسا کم ہی ہوتا ہے غیر شہری وفاقی انتخابات میں ووٹ دے کر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
Published: undefined
ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے کہا کہ قانون کی مخالفت کرنے والے قانون ساز امریکہ کے غدار ہیں اور جو لوگ اس بل سے اختلاف کرتے ہیں وہ انتخابات میں دھوکہ دہی کی کوشش کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined