دیگر ممالک

حملے سے قبل ایران نے ترکیہ کے ذریعہ امریکا کو پیغامات دئیے

ترکی کے سفارت کار کا کہنا ہے کہ ایران نے حملے کی  امریکہ کو پہلے ہی اطلاع دے دی تھی اور  اسرائیل حملے کے وقت سے آگاہ تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیل پر ایرانی حملے کے چند گھنٹے بعد ترکیہ کے ایک سفارتی ذریعے نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان انقرہ کے راستے ایک کال کا راز فاش کیا ہے۔ اس کال میں ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف میزائل اور ڈرون کے استعمال کی ہدایت کی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایران نے ترکیہ کے ذریعے امریکہ کو حملے کی پیشگی اطلاع دے دی تھی۔ اس طرح اس پیغام کی وجہ سے اسرائیل کو ایرانی حملے کے وقت کا علم تھا۔

Published: undefined

ذرائع نے اپنے بیانات میں کہا کہ ایران نے ترکیہ کو اسرائیل کے خلاف اپنے منصوبہ بند آپریشن کے بارے میں پیشگی مطلع کر دیا تھا۔ اسی وجہ سے اردن، اسرائیل اور لبنان سمیت کئی ملکوں نے حملے سے قبل اپنی فضائی حدود بند کردی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترک فریق نے امریکی فریق کو ایرانی پیغام کے مواد سے آگاہ کیا۔ امریکی فریق نے ترکیہ کے ذریعے ایران تک پہنچایا کہ اس کی کارروائیاں مخصوص حدود میں ہونی چاہئیں۔

Published: undefined

ذرائع نے کہا کہ ایران نے امریکہ کو مطلع کیا ہے کہ اس کی کارروائی صرف سفارت خانے پر حملے کا جواب ہے اور وہ اس سے آگے نہیں بڑھے گا۔ اس سے قبل اتوار کو ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے ایرانی ہم منصب کو فون پر مطلع کیا تھا کہ ترکیہ اسرائیل پر حملے کے بعد خطے میں مزید کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتا۔

Published: undefined

ترکیہ کے سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے فیدان کو بتایا کہ اسرائیل کے خلاف "جوابی کارروائی" ختم ہو گئی ہے اور اب ایران اس وقت تک کوئی نیا آپریشن شروع نہیں کرے گا جب تک اس پر حملہ نہیں کیا جاتا۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined