دیگر ممالک

امریکی خفیہ سروس کی ڈائریکٹر چیٹل نے دیا استعفیٰ، سابق صدر ٹرمپ کی سیکورٹی میں چوک کی ذمہ داری قبول کی

کمبرلی چیٹل نے پہلے ہی امریکی پارلیمنٹ کے ذیلی ایوان میں اپنی بات رکھی تھی، انھوں نے نگرانی کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے ہوئے کہا تھا کہ میں کسی بھی سیکورٹی خامی کے لیے پوری ذمہ داری لیتی ہوں۔

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد کی تصویر / اے این آئی</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد کی تصویر / اے این آئی

 

امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر 13 جولائی کو قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ اس کے بعد ملک میں ایک افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سیاسی ہلچل بھی بڑھی ہوئی ہے اور اس حملے کی تحقیقات بھی جاری ہے۔ ایف بی آئی اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے، لیکن ابھی تک حملے کے پیچھے کی صحیح وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ ٹرمپ پر ہوئے حملہ کے بعد امریکہ کی خفیہ سروس بھی کٹہرے میں ہے۔ جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے خفیہ سروس کی ڈائریکٹر نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خفیہ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے ٹرمپ کی سیکورٹی میں چوک ہونے کے بعد اس لاپروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس معاملے میں کمبرلی چیٹل نے پہلے ہی امریکی پارلیمنٹ کے ذیلی ایوان میں اپنی بات رکھی تھی۔ انھوں نے نگرانی کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں کسی بھی سیکورٹی چوک کے لیے پوری ذمہ داری لیتی ہوں۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش دہائیوں میں خفیہ سروس کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔‘‘

Published: undefined

امریکی صدر جو بائڈن نے کمبرلی چیٹل کے ذریعہ استعفیٰ دیے جانے کے بعد ایک بیان جاری کیا۔ انھوں نے اس میں کہا کہ ’’امریکہ کی خفیہ سروس میں اپنے پورے کیریئر کے دوران وہ (چیٹل) ہمارے ملک کی حفاظت کے لیے بے لوث طریقے سے وقف رہیں اور اپنی جان جوکھم میں ڈالی۔ ہم خاص طور سے ہمارے ایڈمنسٹریشن کے دوران خفیہ سروس کی قیادت قبول کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم اپنے کنبہ کے تئیں ان کی خدمت کے لیے ان کے شکرگزار ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ 13 جولائی کو جو کچھ ہوا اس کی تہہ تک جانے کے لیے آزادانہ جانچ جاری ہے۔ ہم سبھی جانتے ہیں کہ اس دن جو ہوا وہ پھر کبھی نہیں ہو سکتا۔ ساتھ ہی بائڈن نے کہا کہ ’’میں کِم (کمبرلی چیٹل) کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں، اور میں جلد ہی ایک نیا ڈائریکٹر مقرر کرنے کا منصوبہ بناؤں گا۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ریپبلکن کی طرف سے صدارتی عہدہ کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ پر پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران حملہ ہوا تھا۔ اس حملہ میں گولی ان کے کان کو چھوتے ہوئے نکل گئی تھی۔ اس دوران خفیہ سروس کے اراکین نے فوراً حرکت میں آتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined