امریکہ میں صدارتی انتخاب کی تاریخ بالکل قریب آ گئی ہے۔ اب صرف 3 دن ہی باقی ہیں۔ ایسے میں دونوں صدارتی امیدواروں کے ذریعہ ایک دوسرے پر حملے تیز کر دیے گئے ہیں۔ اب ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے ریپبلکن پارٹی کے اپنے حریف کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ انتہائی جنونی، بدلہ لینے کو بیتاب اور اقتدار کی ہوس رکھتے ہیں۔
Published: undefined
لاس ویگاس میں جمعہ کو ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ کا تعلق صرف 'نفرت' اور 'تقسیم' سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (ٹرمپ) وہائٹ ہاؤس میں 'دشمنوں کی فہرست' لے کر آئیں گے جبکہ میں ترجیحی بنیاد پر کیے جانے والے آپ کے کاموں کی فہرست لے کر آؤں گی۔ انہوں نے آگے کہا کہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ ڈونالڈ ٹرمپ کون ہیں، وہ ایسے انسان نہیں ہیں جو آپ کی زندگی کو بہتر بنانے کے بارے میں سوچتے ہیں، وہ بالکل جنونی، بدلے کا جذبہ رکھنے والے اور کسی بھی طرح اقتدار کے لیے بیتاب ہیں۔
کملا ہیرس نے واضح طور پر کہا کہ میری فہرست میں سب سے اوپر کاسٹ آف لیونگ کو کم کرنا ہے۔ صدر کے طور پر ہر دن میری توجہ اسی پر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو اپنی پارٹی کے اوپر رکھیں گی اور سبھی امریکیوں کے لیے صدر کے طور پر کام کریں گی۔
Published: undefined
امریکی نائب صدر نے خود کو ڈونالڈ ٹرمپ کے بالکل برعکس بتاتے ہوئے کہا "میں نہیں مانتی کہ جو لوگ مجھ سے عدم اتفاق رکھتے ہیں وہ میرے دشمن ہیں۔ وہ (ٹرمپ) انہیں جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں جبکہ میں انہیں بات چیت کا موقع دینا چاہتی ہوں، حقیقی قیادت یہی ہے۔"
اس موقع پر معروف امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز بھی ڈیموکریٹک رہنما کے ساتھ ریلی میں شامل ہوئیں۔ انہوں نے ووٹروں سے ہیرس کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ واضح ہو کہ امریکی صدارتی انتخاب 5 نومبر کو ہونے والے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز