دیگر ممالک

امریکی صدر جو بائیڈن کو کینسر سے ملی نجات، ڈاکٹروں نے سینے سے نکال باہر کیے اسکن کینسر کے ٹشوز

ڈاکٹر اوکانر کا کہنا ہے کہ سرجری کے دوران کینسر پھیلانے والے سبھی ٹشوز کو ہٹا دیا گیا ہے، علاج کے بعد بائیڈن بالکل ٹھیک ہو گئے ہیں، انھیں آگے علاج کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر جو بائیڈن</p></div>

امریکی صدر جو بائیڈن

 
تصویر آئی اے این ایس

امریکی صدر جو بائیڈن اسکن کینسر میں مبتلا تھے، لیکن اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ وہائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کیون اوکانر نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’بائیڈن کے چیسٹ کی اسکن پر زخم ہو گیا تھا۔ فروری میں سرجری کے دوران اس زخم والی اسکن (جلد) کو ہٹا دیا گیا۔ اسے جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا جس میں پتہ چلا کہ یہ زخم بیسل سیل کارسینوما ہے۔ یہ اسکن کینسر کی ایک شکل ہے۔‘‘

Published: undefined

ڈاکٹر اوکانر کا کہنا ہے کہ سرجری کے دوران کینسر پھیلانے والے سبھی ٹشوز کو ہٹا دیا گیا۔ علاج کے بعد بائیڈن بالکل ٹھیک ہو گئے ہیں۔ انھیں آگے علاج کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ حالانکہ صدر بائیڈن کی صحت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ’’ہم دیکھ رہے ہیں کہ انھیں اسکن سے جڑی کوئی دیگر پریشانی تو نہیں ہو رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ جو بائیڈن کی بیوی جل بائیڈن کو بھی اسکن کینسر تھا۔ جنوری میں ان کی بھی سرجری ہوئی تھی۔ 71 سالہ جل کی ایک آنکھ کے اوپر اور سینے سے زخم والے اسکن کو نکالا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بائیڈن کے بیٹے بیو کو برین کینسر تھا جس سے 2015 میں اس کی موت ہو گئی تھی۔ اس وقت سے ہی بائیڈن اپنی صحت کو لے کر فکرمند رہتے ہیں۔

Published: undefined

توجہ طلب بات یہ بھی ہے کہ بائیڈن کو بڑھتی عمر سے جڑی کچھ بیماریوں نے گھیر رکھا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں انھیں ڈیمنسیا کا مریض بتایا جا رہا ہے۔ بائیڈن کو 1988 میں ’برین اینیورزم‘ بھی ہوا تھا جس کا وہ علاج کرا چکے ہیں۔ اس کے دوبارہ ہونے کے صرف 20 فیصد امکانات ہیں۔ بائیڈن اپنا گال بلیڈر بھی نکلوا چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined