دیگر ممالک

امریکی بحریہ نے خلیج عدن میں آئل ٹینکر پرمسلح افراد کے قبضے کی کوشش کو ناکام بنایا

اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے 26 نومبر کو خلیج عدن میں ٹینکر ایم وی سینٹرل پارک کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی بحریہ کے ایک جہاز نے سینٹرل پارک کیمیکل ٹینکر کی طرف سے مشکل میں مدد کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کارروائی کی اور جہاز کو اغواء ہونے سے بچا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی کارروائی کے بعد تیل بردار جہاز محفوظ ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق ایک اہلکارنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ "میسن" نامی جہاز نے ٹینکر کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد کی اور مبینہ طور پر پانچ مسلح افراد کو پکڑ لیا ہے۔اس سے قبل اتوار کو نامعلوم مسلح افراد نے خلیج عدن میں فاسفورک ایسڈ سے لدے ایک ٹینکر کو اپنے قبضے میں لینے کی اطلاعات آئی تھیں۔

Published: undefined

العربیہ کے مطابق ایک امریکی فوجی اہلکار نے کہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کے روز خلیج عدن میں ایک اسرائیلی کمپنی سے منسلک آئل ٹینکر کو روکا اور اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ بعد میں میری ٹائم سکیورٹی کمپنی کی جانب سے دی گئی معلومات کی تصدیق کی گئی تھی۔

Published: undefined

اہلکار نے’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے 26 نومبر کو خلیج عدن میں ٹینکر ایم وی سینٹرل پارک کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔اس وقت امریکی اور اتحادی افواج اس کے آس پاس موجود تھیں اور علاقے اور ہم نگرانی کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی شپنگ روٹ پر اسی طرح کے حادثات کے بعد صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے"۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined