نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری سے پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو صدر کے عہدے سے ہٹانے کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ 6 جنوری کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع کیپیٹل ہل یعنی امریکی پارلیمنٹ میں ٹرمپ حامیوں نے جو تشدد کیا اس کے بعد سے ٹرمپ کو صدر کےعہدے سے ہٹانے کا مطالبہ زوروں پر ہے۔
Published: 12 Jan 2021, 8:11 AM IST
واضح رہے امریکی ایوان نے نائب صدر مائک پینس سےکہا ہے کہ وہ منگل کے روز یعنی آج صدر ٹرمپ کو ہٹانے کے لئے 25 ویں ترمیم لاگو کریں اور اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر ایوان میں کل یعنی بدھ کے روز ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ ہوگی۔
Published: 12 Jan 2021, 8:11 AM IST
کیپیٹل ہل میں ہوئے تشدد کے واقعہ کے بعد ٹرمپ اپنی ہی پارٹی میں تنہا ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ خود رپبلیکن ارکان اب ٹرمپ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ ٹرمپ کا ان تشدد کرنے والوں کے تعلق سے دیا گیا بیان کہ ’لو یو، یو آر اسپیشل‘ یعنی وہ بہت خاص لوگ ہیں اور وہ ان سے پیار کرتے ہیں، ان کے خلاف جا رہا ہے اور عوام بھی اس بات پر یقین کر رہی ہے کہ ٹرمپ نے تشدد کے لئے اکسایا ہے۔
Published: 12 Jan 2021, 8:11 AM IST
واضح رہے اگر ٹرمپ کو صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تو وہ بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ ویسے بھی ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ صدر کا نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شریک نہ ہونا ایک غلط پیغام دیتا ہے لیکن صدر ٹرمپ کے خلاف ناراضگی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔
Published: 12 Jan 2021, 8:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Jan 2021, 8:11 AM IST