نیو یارک: دنیا میں پیدا ہونے والی نئی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے امریکہ میں 5لاکھ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فارین پریس سینٹر کی جانب سے منعقدہ کلائمیٹ چینج 2021ورچول رپورٹنگ ٹور میں شریک یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسپیشل پریڈینشئیل اینوائے برائے موسمیاتی تبدیلی کے سینئیر ایڈوائیزر جونیتھن پرشنگ نے کہا کہ صدر جوبائیڈن نے امریکہ میں پانچ لاکھ چارنجنگ اسٹیشن بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہو ں نے کہا اس منصوبہ سے شہریوں میں الیکٹرک گاڑی کی بیٹری ختم ہونے کی پریشانی دور ہوجائے گی۔ جبکہ ساتھ ساتھ صارفین اور مینوفیکچررز کے لئے مراعات دینے پر بھی غور کیا جارہا تاکہ گاڑیاں زیادہ سے زیادہ بنیں اور خریدی جاسکیں۔
Published: undefined
ورچول ٹور میں ملکی غیر ملکی صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے جونیتھن پرشنگ نے کہا کہ امریکہ کا ٹرانسپورٹ سیکٹر گرین ہاؤس گیس ایمیشنز کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ سینئیر ایڈوائیزر نے یو ایس کے انٹرنیشنل کلائمیٹ پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف انرجی سیکٹر بلکہ زمین کا استعمال، جنگلات اور صنعتی سرگرمیوں سے ایمیشنز کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے۔ صنعت کاری سے جہاں ہمیں خاصہ فائدہ ہوا ہے وہیں یہ کچھ نقصانات کا بھی باعث بنا جو ہمیں دنیا کا تیزی سے اضافہ ہوتا درجہ حرارت وجہ سے جنگلات میں آتشزدگی، سیلاب، بڑھتی گرمی اور دیگر موسمی مسائل کی صورت میں متاثر کر رہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز