دیگر ممالک

شمالی کوریا کی حرکتیں اشتعال انگیزی: سلامتی کونسل

اقوام متحدہ : سلامتی کونسل کا اجلاس جاپان اور امریکہ کے مطالبے پر شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر بحث کے لیے کل...

Getty Images
Getty Images 

اقوام متحدہ : سلامتی کونسل کا اجلاس جاپان اور امریکہ کے مطالبے پر شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر بحث کے لیے کل منعقد ہوا۔بند کمرے میں منعقدہ اس نشست میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری میروسلاو ینکا نت کونسل ارکان کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں قبول کردہ پریس بریفنگ میں شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی پابندیوں کے فیصلے کے محض تین دن بعد میزائل کے تجربے کو "اشتعال انگیزی" قرار دیتے ہوئے اس عمل کی مذمت کی گئی ہے۔جوہری سرگرمیوں کے خطے اور دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دینے پر زور دینے والے اعلامیہ میں شمالی کوریا سے اس قسم کی حرکتوں سے باز آنے کی اپیل کی گئی ہے تو اس ملک پر فیصلہ کردہ پابندیوں کا فی الفور اطلاق کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔اس اجلاس کے بعد پریس کو بریفنگ دینے والے اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا کا کہنا ہے کہ"اشتعال انگیز کاروائیوں اور نئی پابندیوں نے برائی کے چکر کی ماہیت اختیار کر لی ہے، اس مسئلے کا سفارتی حل تلاش کیا جانا چاہیے ، ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے فیصلوں کا پوری طرح اطلاق کیا جائے۔

Published: 16 Sep 2017, 2:01 PM IST

Getty Images

ادھر جاپانی مستقل مندوب کورو بیشو نے بھی اپنی بریفنگ میں کہا ہے کہ یہ تجربات جاپان اور پوری دنیا کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تشکیل دیتے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی سیکریٹریٹ جنرل نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امسال 19 بار بالسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جبکہ سلامتی کونسل اس حوالے سے 12 بار ہنگامی طور پر یکجا ہوئی ہے۔

Published: 16 Sep 2017, 2:01 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Sep 2017, 2:01 PM IST