دیگر ممالک

اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیاں عائد کیں

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر ٹیکسٹائل کی برآمدات اور خام تیل کی درآمدات پر پابندی کو منظوری دی...

UNI
UNI 

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نےاتفاق رائے سے شمالی کوریا پر ٹیکسٹائل کی برآمدات اور خام تیل کی درآمدات پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔ سلامتی کونسل نے یہ پابندی شمالی کوریا کے 3 ستمبر کو کئے گئے چھٹے اور سب سے زیادہ طاقتور ایٹمی تجربہ کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ 15 رکنی سلامتی کونسل کے ذریعہ شمالی کوریا کے خلاف بیلسٹک میزائل اور ایٹمی پروگراموں کی وجہ سے 2006 سے اتفاق رائے سے پا س کی گئی یہ نویں پابندی ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ اگر شمالی کوریا اپنے جوہری پروگراموں پر روک لگاتا ہے تو مستقبل میں پابندیوں کو واپس لیا جا سکتا ہے اور اگر وہ خطرناک راستہ پر چلتا رہے گا تو ہم اس پر لگاتار اور دباؤ بناتے رہیں گے۔ انہوں نے شمالی کوریا کے خلاف پابندی کی تجویز کے لئے امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جنپنگ کے درمیان مضبوط تعلقات کو اس کا کریڈٹ دیا۔

دوسری جانب روس نے موجودہ بحران کے حل کے لئے بغیر کسی سیاسی پہل کے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کو سخت کئےجانے کی مذمت کی ہے۔ اس سے پلے شمالی کوریا نے انتباہ دیا تھا کہ اگر پیونگ یونگ پر اب تک کی سب سے سخت پابندیاں عائد کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں واشنگٹن کی تجویز کو منظوری ملتی ہے تو امریکہ کو اس کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

Published: 12 Sep 2017, 10:59 AM IST

UNI

وہیں اقوام متحدہ میں چین کے سفیر لیو جی اے ای نے شمالی کوریا سے جوہری اور بیلسٹک میزائل کی تیاری روکنے کے سلسلے میں بین الاقوامی برادری کی توقعات اور خواہشات کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی ہے اور تمام فریقوں سے امن قائم رکھنے کی گزارش کی ہے۔

لیو نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کو جتنا ہوسکے پھر سے مذاکرات شروع کرنا چاہیئے۔

چین اور روس نے شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ امریکی اور جنوبی کوریا کے فوجی مشقوں کو معطل کرنے کے لئے تجویز پیش کی ہے۔

Published: 12 Sep 2017, 10:59 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Sep 2017, 10:59 AM IST