کناڈا میں زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ان کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 اور 5.2 درج کی گئی ہے۔ اب تک کا سب سے تیز زلزلہ البرٹا کے شمال میں درج کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اپریل 2001 میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ البرٹا-ایپو کے پاس 5.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس کے علاوہ 5.2 شدت کا زلزلہ رینو، الٹا کے گاؤں کے تقریباً 29 کلومیٹر دور تھا۔ یہ علاقہ ایک پرسکون ندی کے پاس ہے۔ زلزلہ کی گہرائی چار کلومیٹر اندازہ کیا گیا تھا اور یہ شام تقریباً 4.45 بجے آیا تھا۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلہ کے پہلے جھٹکا کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد ہی رینو کے پاس شام تقریباً 6 بجے ایک بار پھر زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ اس کی شدت 6.0 بتائی گئی ہے اور یہ دو کلومیٹر کی گہرائی میں ہوا۔ حالانکہ دونوں ہی زلزلوں سے کسی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ لیکن ان زلزلوں کی وجہ سے علاقے میں ایک دہشت کا ماحول ضرور پیدا ہو گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز