دیگر ممالک

یمن میں اتحادی افواج کے حملے میں دو سعودی اہلکار ہلاک

مشترکہ افواج یمنی وزارت دفاع کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہی ہے تاکہ مجرم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

یمن میں سعودی قیادت والی اتحادی افواج نے ہفتے کے روز وسطی یمن میں ایک حملے میں دو سعودی افسران کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے یہ اطلاع دی۔ سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کی جانب سے سنیچر کی شب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 8 نومبر کو یمن کے سیئون شہر میں واقع اتحادی افواج کے کیمپ پر ہوا۔ انہوں نے حملہ آور کی شناخت یمنی وزارت دفاع کے ساتھی کے طور پر کی۔انہوں نے بتایا کہ حملہ جمعے کی شام کیمپ میں کھیلوں کے تربیتی سیشن کے دوران ہوا۔

Published: undefined

یہ کیمپ اتحادی افواج کی حمایت، اہلکاروں کو تربیت دینے، دہشت گردی و اسمگلنگ سے نمٹنے اور یمن میں انسانی اور ترقیاتی اقدامات میں معاونت کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ یہ حملہ یمنی وزارت دفاع سے منسلک ایک شخص نے کیا تاہم، ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور یمنی کی قانونی حکومت کی نمائندگی نہیں کرتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت کے زیادہ تر ارکان یمنی عوام کے مصائب کے خاتمے میں اتحادی افواج کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہیں۔ حملے میں جان سے جانے والے دونوں افسران کی لاشوں اور زخمی افسر کو سعودی عرب منتقل کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

جنرل ترکی المالکی کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ افواج یمنی وزارت دفاع کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہی ہے تاکہ مجرم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔ انہوں نے اتحادی قیادت کی جانب سے جان سے جانے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی افسر کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined